Tuesday, January 17, 2023

عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈر کا پول کھول دیا: بلاول

بلاول بھٹو زرداری
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹونے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا عوام کی خوش حالی کی وجہ بنے گا۔

بلاول بھٹو نے بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی سندھ کی واحد بڑی جماعت ہے، انہوں نے اعتماد کرنے پر کراچی اور حیدرآباد کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی زنجیر ہے، پیپلزپارٹی کی جیت پورے ملک کی فتح ہے، کراچی اور حیدرآباد کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا عوام کی خوش حالی کی وجہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/c1mlJsj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times