
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سابق فاٹاکےعوام کوقومی دھارے میں شامل کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کردیا، گزشتہ جمعے کو باجوڑ کے عوام سے تھری جی سروس کا وعدہ کیا تھا اور آج باجوڑ کی تحصیل خاور میں تھری جی سروس لانچ کردی گئی ہے۔
Another commitment fulfilled to bring what was FATA into the mainstream. Last Friday in the jalsa I had promised the people of Bajaur 3 G service. Now 3 G service has been launched in Tehsil Khawar in Bajaur.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2019
گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا تھری جی سروس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، باجوڑ میں تھری جی سروس کل سے باضابطہ شروع کردی جائے گی۔
محمود خان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کی قبائلی عوام سے محبت کا اظہار ہے کہ وہ قبائلی عوام کے مطالبات اور ان کی بنیادی سہولیات کا خیال رکھتے ہیں، باجوڑ جلسے کے دوران قبائلی نوجوانوں نے وزیراعظم سے تھری جی سروس کی درخواست کی تھی، قبائلی نوجوانوں کو تھری جی سروس مبارک ہو۔
یاد رہے چند روز قبل وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں سرکاری ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، فیصلہ وزیراعظم کے باجوڑ جلسہ کے بعد کیا گیا، دہشت گردی کی کارروائیوں میں بوسٹرز تباہ کر دیے گئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FAFB0v
0 comments: