
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سنگو سربند میں دہشت گردوں نے فورسز کے جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
فائرنگ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 سے 4 دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف ، 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے، دہشت گرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
واضح رہے سال 2022 کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ پولیس نے جنوبی اور شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں کے اضلاع کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ مقامات قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2022 میں پولیس کے خلاف ٹارگٹڈ حملوں میں بھی اضافہ ہوا، دہشت گردوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 118 پولیس اہلکار شہید اور 117 زخمی ہوئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Qb53czA
0 comments: