Saturday, April 24, 2021

کورونا وائرس، سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر

کورونا وارڈ

کورونا کے لیے مختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں۔

لاہور کےتمام سرکاری اسپتالوں کےوینٹی لیٹرز بھرگئے، کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی کمی سامنا ہے۔

میؤ اسپتال کے 84 وینٹی لیٹر پر 84 تشویشناک مریض ، سروسزاسپتال میں کورونا کے مختص 32 وینٹی لیٹرز بھی مریض زیرعلاج ہیں۔

گورنمنٹ نواز شریف اسپتال یکی گیٹ کو دیے گئے 10 وینٹی لیٹرز اور پی کے ایل کے لیےمختص 8 وینٹی لیٹرز بھی بھر گئے جبکہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں مختص تینوں وینٹی لیٹرز پرمریض موجود ہیں۔

جنرل اسپتال میں 30 وینٹی لیٹرز پر 29 مریض ، جناح اسپتال کے 40 میں سے36 وینٹی لیٹرز پر مریض اور گنگا رام اسپتال کے 20 میں سے 13وینٹی لیٹرز پر متاثرہ 13 خواتین زیر علاج ہیں۔

لاہور:سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 12 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں ، جس کے باعث آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں اور شہری دہائیاں دے رہے ہیں کہ وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nimeh9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times