
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کاکوئی چانس نہیں، ہم ایک،ایک بلین ڈالرکیلئے بھاگ رہے ہیں، ہم نے پاکستان کو وہاں لاکھڑا کردیا جہاں نہیں ہوناچاہيے تھا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں،پی ٹی آئی دورحکومت میں ایس ای سی پی پرکوئی توجہ نہیں دی گئی، ہمیں کارپوریٹ سیکٹرکی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، ملکی معیشت کی بہتری میں اسٹاک مارکیٹ کاکلیدی کردارہے، پی ٹی آئی دورحکومت میں ایس ای سی پی کومکمل نظراندازکیاگیا، ملک کو اوپرلیکرجاناہے تواس کی اسٹاک مارکیٹ کااہم کردارہوتاہے، ہمارے دورمیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹ تھی، کاروباری طبقہ ملکی ترقی کیلئے حکومت کیساتھ کھڑاہے۔
وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ سنگین مسائل ہیں، ہم نے پاکستان کو بھنور سے نکالناہے، پاکستان کا مستقبل بہت تابناک ہے، حکومت اصلاحات کرتی ہے، کاروباری طبقہ معاشی بہتری کیلئے کردار اداکرتا ہے، ماضی کی غلطیوں سے سیکھناچاہيے، ملک بہتری کی جانب گامزن ہے، ہماری اپنی کمزوریوں اور پالیسیوں کی وجہ سےملک نیچے جاتاہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کل رات اسٹیٹ بینک نے اپناسرکلر جاری کر دیا ہے،5 سال پہلے ہم کہاں کھڑے تھے اورآج کہاں ہیں، کچھ لوگ اپنی سیاست کے لئے ملک کانقصان کررہے ہیں، پوری دنیا کو مشکل معاشی حالات کاسامنا ہے، میں پاکستان کے ایشوز کو ہینڈل کر رہا ہوں، آنے والے چند ماہ میں ہماری پوزیشن کافی بہتر ہو گی، ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہيے، ملک آگے جائے گا، ڈیفالٹ کی باتوں سے مایوسی پھیلائی گئی، کوئی ڈالرکوئی سونا خرید رہاہے، پاکستان کی سرحدوں سے ڈالراسمگل کیاجارہاہے،پاکستان سے پڑوسی ممالک ڈالراسمگل ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات 26 سے 30 بلین ڈالر سالانہ پر چلی گئیں، ہم ڈلیور کررہے ہیں، کوشش ہو گی اس بارآئی ایم ایف کاپروگرام پورا کریں،معاشی بہتری کیلئے کاروباری طبقے کی تجاویز کا خیرمقدم کرینگے، ماضی کی حکومت ہر15دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھادیتی تھی، ہم عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو کم از کم ان پر بوجھ بھی نہ ڈالیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Co5tZbN
0 comments: