Wednesday, April 3, 2019

حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پالیسی پرعمل پیرا ہے: صدر

صدر ڈاکٹرعارف علوی
صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان مواقع کی سرزمین ہے تاہم ملک میں سیاحت کے وسیع امکانات کوبروئے کارلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں سیاحت کے بارے میں ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ایک جامع پالیسی پرعمل پیرا ہے تاکہ نئے سیاحتی مقامات پررسائی ممکن بنائی جائے اور ملک کے اقتصادی مواقع اجاگر ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن کی بحالی کے بعدشمالی علاقوں میں سیاحوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہواہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اور روایتی سیاحت کے وسیع مواقع ہیں اور ملک میں سیاحت کے فروغ سے بڑی مقدار میں ترسیلات ِزر حاصل کی جاسکتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HXkSGs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times