
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور آصف زرداری میں عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ پر گفتگو ہوئی، دیگر ملکی معاملات پر بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کا کل ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کو ٹیلی فون کرکے عمران خان کے لانگ مارچ پر گفتگو کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سابق وزیراعظم اور سابق صدر کے مابین بات چیت میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ضمنی الیکشن پر مشاورت اور عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات سے بریت پر نواز شریف کو مبارک باد بھی دی۔
نواز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/g1ax8NZ
0 comments: