Friday, February 3, 2023

وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس میں عمران خان کو شرکت کی دعوت دے دی

وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان
وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو ‘آل پارٹی کانفرنس’ (اے پی سی) طلب کرلی۔

اے پی سی اسلام آباد میں ہوگی اور اس سلسلے میں تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی چئیرمن عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطے کیے گئے اور ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔

وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے والی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی، سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

گورنر ہاؤس میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے، اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/FNp8nOP

0 comments:

Popular Posts Khyber Times