Saturday, July 23, 2022

اللہ نے موقع دیا تو عمران خان کو جیل بھجوا کر دم لیں گے: عطا تارڑ

عطا تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی عادتیں ایسی ہیں کہ وہ جیل نہیں کاٹ سکتا تاہم قدرت نے اگر ہمیں موقع دیا تو انہیں جیل میں بھجوا کر دم لیں گے، عمران خان نے اپنی کشتی ڈوبتی دیکھ کر فرح گوگی کو باہر بھگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گالیاں دیتا ہے اور مرضی کا فیصلہ لیتا ہے، اس عمران خان کو مرضی کے فیصلوں کی عادت پڑ گئی ہے، ملک کو لوٹنے کا حساب ابھی ہم نے چکتا کرنا ہے، لیکن اب ہم برداشت اور معاف نہیں کریں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کا حوصلہ چٹان جیسا ہے وہ برداشت کر گیا مگر ملک میں انصاف کا دوہرا معیار ہم برداشت نہیں کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/cxmzI5P

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times