Thursday, May 23, 2019

کوٹ لکھپت جیل میں لیگی رہنماؤں کی آمد جاری

کوٹ لکھپت جیل میں لیگی رہنماؤں کی آمد جاری
جمعرات کا روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے اور کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری فہرست میں شامل افراد سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے آرہے ہیں۔

لیگی رہنما رانا ثناءاللہ، مشاہداللہ خان، پیر صابر شاہ اور دیگر نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو اس موقع پر وہاں موجود متوالوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VIr4ol

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times