Saturday, July 23, 2022

قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے: وزیر داخلہ

رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو کرنا یا کروانا ہے اس کی تیاری کریں، ہم آپ کو روک کر دکھائیں گے، آپ نے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی تو سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ تجربہ کار سیاستدان چودھری شجاعت حسین کے فیصلے نے پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ کیا، اس ٹولے کے فساد سے محفوظ کیا اور آج ملک میں جمہوریت اور رواداری کو فروغ دیا ہے، اتحادی جماعتوں کی قیادت اور تمام کارکنان چوہدری شجاعت کے اس فیصلے کو سراہتے اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جو شخص ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، جو نواجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، جو شخص پاکستانی قوم کے لیے ناسور ہے، چوہدری شجاعت نے اس کی شناخت کرکے فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/guApJ09

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times