Saturday, June 4, 2022

کراچی کی دعا زہرہ کو بازیاب کرا لیا گیا

دعا زہرہ بازیاب
 کراچی سے تعلق رکھنے دعا زہرہ کوپسند کی شادی کر کے گھر سے بھاگ جانے کے ایک ماہ اور 21 روز بعد بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب کروا لیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی زبیر نذیر شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دعا زہرہ کے ساتھ ان کے شوہر ظہیر کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

زبیر نذیر شیخ کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اور ان کے شوہر ظہیر کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کراچی لایا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو سی آئی اے پولیس نے ایک وکیل کے گھر سے برآمد کیا، دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دعا زہرہ کے اغوا کا معاملہ رواں سال 16 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا تاہم بعد ازاں دعا زہرہ نے پنجاب میں ظہیر نامی لڑکے سے شادی کا اعتراف کیا تھا۔

دوسری جانب دعا زہرہ کے والد نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ان کی بیٹی ابھی 14 برس کی ہے لہذا قانون کے مطابق اس کی شادی نہیں ہو سکتی، اسے بازیاب کروا کر ہمارے حوالے کیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/06f8nOt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times