Wednesday, June 8, 2022

20 ہزار خطوط گھر میں جمع کرنے والا ڈاکیا گرفتار

 ڈاکیا گرفتار
اسپین میں ایک ڈاکیے کے گھر سے 20 ہزار سے زائد خط برآمد ہوئے جو اس نے کبھی ڈیلور ہی نہیں کیے تھے۔

رپورٹز کے مطابق اس نااہلی اور فراڈ پر ڈاکیے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خطوط ایک دہائی قبل پوسٹ کیے گئے تھے، جو پوسٹ کیے ہی نہیں گئے بلکہ تمام خط ڈاکیے کے کوڑے کے لفافوں سے نکالے گئے۔ ڈاکیے کی اس حرکت کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس نے اپنا گھر فروخت کیا۔

فروخت کے بعد مکان کی تزئین اور آرائش کرتے ہوئے ڈاکیے کے پورے مکان میں کوڑے کے بکھرے ہوئے تھیلے ملے۔ جب پر مہر بھی سطب تھی، یہ سب خطوط ایلکانٹے کے مکینوں کے لیے تھے۔

جس کے بعد ڈاکیے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر دستاویزات کی حفاظت نہ کرنے پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تمام خط پوسٹ آفس کو واپس کر دئیے گئے ہیں لیکن ان خطوط کو دوبارہ پوسٹ کرنا ہے کہ نہیں ا سکا فیصلہ عدالت کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tMuZ6Tz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times