Wednesday, November 28, 2018

خاندان کے کئی لوگ آج بھی مقدس مقامات پر بیٹا ہونے کی دعا مانگتے ہیں: صحیفہ جبار

پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار
پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار اس وقت ’بیٹی‘ نامی ڈرامے میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، جنہیں امید ہے کہ اس ڈرامے کو دیکھنے کے بعد لوگ بیٹیوں کو بوجھ سمجھنا بند کردیں گے۔

اس ڈرامے میں صحیفہ جبار ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی شادی ایک ایسے گھرانے میں ہوتی ہے جو بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔

ڈرامے میں دکھایا جائے گا کہ صحیفہ کیسے اپنی بیٹی کی قسمت تبدیل کرنے کی جدوجہد کریں گی۔

ڈرامے میں فہد مرزا صحیفہ جبار کے شوہر بنے ہیں، جبکہ عاصمہ عباس اور جاوید شیخ نے ان کے ساس اور سسر کا کردار نبھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے خاندان میں ایسے کئی افراد کو جانتی ہوں جو آج بھی مزاروں پر جاکر بیٹے ہونے کی دعائیں مانگتے ہیں، میری کزن بھی کافی ڈپریس رہی کیوں کہ اس کے گھر تین بیٹیوں کی پیدائش ہوئی‘۔

صحیفہ کے مطابق ’ہمیں اس سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا، ہمارا مذہب ہمیں سکھاتا ہے کہ بیٹی رحمت ہے، لیکن 1400 سال بعد بھی ہم بیٹیوں کو بوجھ سمجھتے ہیں، میں چاہتی ہوں لوگ یہ سمجھیں کہ بیٹے اور بیٹی میں کوئی فرق نہیں، میرے خاندان میں موجود نوجوان لڑکیوں نے گھر کے بیٹوں سے زیادہ ترقی کرلی ہے‘۔

اس ڈرامے کی کہانی سوفیا خرم نے تحریر کی، جبکہ اس کی ہدایات محسن مرزا دے رہے ہیں اور پروڈکشن آئی ڈریمز کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2raJUHW

0 comments:

Popular Posts Khyber Times