
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انھوں نے والد کے کہنے پر 1967 میں عراق، ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا۔ 1962 میں لاہور کی پہلی امریکن شیورلے گاڑی ان کے والد نے خریدی تھی جبکہ لاہور کی پہلی اسپورٹس کنورٹ ایبل مرسڈیز کار ان کے لیے منگوائی گئی تھی۔
نواز شریف نے اپنے اسٹاف کو اتفاق فاؤنڈری کی تفصیلات تیار کرنے کی ہدایت کی تو پرویزرشید نے رائے دی کہ عدالت میں ہمارا مقدمہ یہ نہیں۔ اتفاق فانڈری کے قیام اور برآمدات کی باتیں گپ شپ کی حد تک کے لیے ٹھیک ہیں۔
نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث سے اتفاق فاؤنڈری کے ملازمین کو بطور گواہ پیش کرنے سے متعلق مشاورت کی تو خواجہ حارث نے بعد میں مشاورت سے فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا۔
بعد ازاں نوازشریف نے عملے کو ہدایت کی کہ فہرست تیار کرکے دیں کہ اتفاق فاؤنڈری کیا بناتی اور ایکسپورٹ کرتی تھی،پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ اس وقت کی تمام تصویروں اور ریکارڈ کو عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے تاہم پرویز رشید نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عدالت میں ابھی یہ کیس ہی نہیں ہے، ابھی تو ہمارا کیس یہ ہے کہ یہ جائیداد ہماری ہے ہی نہیں، اتفاق فاؤنڈری کی برآمدات کی بات گپ شپ کیلئے ٹھیک ہے، زیر سماعت ریفرنسز میں ہمارا موقف مختلف ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DPbz8I
0 comments: