Wednesday, June 8, 2022

سوڈان میں بچے کے قتل کے الزام میں گائے پر مقدمہ درج

 گائے گرفتار
سوڈانی پولیس نے کم عمر لڑکے کو موت کے گھاٹ اتارنے کرنے کے الزام میں گائے کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گائے کو گرفتار کرنے کا عجیب و غریب واقعہ افریقی ملک سوڈان کے جنوب میں پیش آیا جہاں ایک گائے پر بچے کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شام گائے فارم کے باہر گھوم رہی تھی کہ اچانک اس نے بچے پر حملہ کردیا۔


گائے کا حملہ اتنا شدید تھا کہ 12 سالہ بچہ تاب نہ لاسکا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بچے کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے گھر منتقل کردیا گیا۔

سوڈانی پولیس نے بچے کے قتل کے الزام میں گائے اور مالک کو گرفتار کرلیا ہے جن پر مقدمہ چلایا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/48wReNh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times