
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے 18 ٹاؤنز کی ہزاروں مارکیٹوں میں کمشنر کراچی کے دفتر کے عہدیداران کی جانب سے لاکھوں خوردہ فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ منافع خوری اچھی طرح قابو کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا رمضان میں ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
تاہم حقیقت میں کمشنر کراچی کی قیمتوں کی جانچ کی مہم صارفین کے مفادات کے تحفظ کے مشن سے زیادہ ایک معمول کے سالانہ سرکاری کام کی طرح نظر آتی ہے۔
دکانوں پر سرکاری قیمتوں کی فہرست کی موجودگی یقینی بنانے کے بجائے کمشنر کراچی نے پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری قیمتوں کی فہرست سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھانے پر زیادہ توجہ دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/i7T6knl
0 comments: