پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقےگور چوپ میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں کمانڈرحاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارےگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نےفرار ہونے کی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی، ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا اہم ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نےکہا ہےکہ دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہےگا، دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/OCBs2Te
0 comments: