پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال پر پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور ناراض گروپ بھی متحرک ہوگیا۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 14 ارکان پنجاب اسمبلی پر مشتمل گروپ نے کل لاہور میں اجلاس طلب کرلیا۔
ناراض گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھاکہ مستقبل کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی بھی تیار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ناراض گروپ کوماضی میں عثمان بزدار منا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز علیم خان ساتھی ارکان اسمبلی سمیت ترین گروپ میں شامل ہوگئے تھے اور آج مائنس عثمان بزدار کی شرط پر بات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/gNSfYu0
0 comments: