متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے فیصل واوڈا کی نااہلی کی وجہ سے سینیٹ کی خالی نشست پر کل ہونے والے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
کنوینر ایم کیوایم خالدمقبول صدیقی کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اعلامییے کے مطابق رابطہ کمیٹی نے شہری سندھ، بالخصوص کراچی کی صورتحال پرتشویش کااظہار کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کل ہونے والےسینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن 9 مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہونا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/w10Jkgs
0 comments: