Tuesday, March 8, 2022

سبی میں خودکش دھماکہ، پانچ افراد جاں بحق اور کئی زخمی

دھماکہ
سبی میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔

دھماکا سبی کے علاقے جیل روڈ پر ہوا جہاں خودکش بمبار نے باب حبیب چوک کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر ایف سی اور پولیس اہل کار شامل ہیں، ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق خود کش دھماکے میں پانچ اہل کار شہید ہوئے جن میں حوالدار لطیف، نائیک وحید،سپاہی جلیل،سپاہی آفتاب اورسپاہی حبیب اللہ شامل ہیں۔

دھماکے میں 6 ایف سی اہلکار، 10 پولیس اہلکار اور تین عام شہری زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا، خودکش بمبار کے اعضا قبضے میں لے کر دھماکے کی جگہ کو سِیل کردیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر احسان شاہ کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد سبی اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/wcqZOe7

0 comments:

Popular Posts Khyber Times