Friday, January 14, 2022

سینیٹ اجلاس آج احتجاج کی نذرہوگیا

سینیٹ اجلاس آج احتجاج کی نذرہوگیا
سینیٹ اجلاس آج احتجاج کی نذرہوگیا، وزیرمملکت علی محمد خان نے قومی اسمبلی کارروائی میں اپوزیشن کے کردار پرتنقید کی تو اپوزیشن نے حکومتی رویے پر اعتراض کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کردیا، کورم پورا نہ ہونے پراجلاس ملتوی کردیا گیا۔

سینیٹ اجلاس پرزائیڈنگ افسر سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدرات ہوا، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لوگوں کومظاہروں پراکسایا جا رہا ہے۔ کل قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو بلڈوز کیا گیا۔۔قائد ایوان شہزاد وسیم بولے کبھی سنتے ہیں عدم اعتمادآئیگا توکبھی دوسری دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کا مطالبہ

ساری کی ساری دھمکیاں غیرموثرہوگئیں، وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا قومی اسمبلی میں اسپیکر کے ساتھ جورویہ رکھا گیا ایسا کبھی نہیں ہوا۔ اسی دوران سینیٹرعینی مری نے کورم کی نشاندہی کردی۔ ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں لیکن کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3zVjk84

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times