
پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور معروف صحافی شہزاد حسین بٹ نے بھی فواد چوہدری کی جانب سے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اس غنڈہ گردی اور سینئر صحافی کے ساتھ کی جانے والی دہشت گردی کے نتائج بھگتنا ہوں گے،غیرت مند صحافی بے لگام وزیر کو اس شرمناک سانحے پر ناکوں چنے چبوا دیں گے ،پوری صحافتی کمیونٹی سمیع ابراہیم کے ساتھ کھڑی ہے،وزیر اعظم فواد چوہدری کو فوری بر طرف کریں ۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن نصر اللہ ملک نے اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کی جانب سے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کی خبر دی ہے۔نصراللہ ملک کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا ’’ اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک تقریب کے دوران سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ رسید کردیا۔ پچھلے کئی روز سے سوشل میڈیا پر دونوں کے مابین لفظی جنگ چل رہی تھی‘۔
اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک تقریب کے دوران سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ رسید کر دیا۔ پچھلے کئی روز سے سوشل میڈیا پر دونوں کے مابین لفاظی جنگ چل رہی تھی
— Nasrullah Malik (@NasrullahMalik1) June 14, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZqKe4g
0 comments: