Wednesday, September 1, 2021

پی ایم ڈی اے کا کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہار رائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا

پی ایم ڈی اے کا کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہار رائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے کالا قانون ہے جسے ہر فورم پر روکیں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو روکنے کا…

میڈیا سے متعلق کالا قانون روکنے کے لیے اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ کمیٹی بل کے قانونی اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے کر حکمت عملی تجویز کرے گی۔

شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو صحافتی تنظیموں سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا راستہ روکنے کے لیے تمام قانونی آپشنز کا استعمال کریں گے۔ میڈیا کی تمام نمائندہ تنظیموں نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی اے ایک کالا قانون ہے اور اسے ہر فورم پر روکیں گے۔ نام نہاد قانون کی تیاری میں متعلقہ فریقین سے مشاورت نہیں ہوئی۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ قانون کی تیاری میں متعلقہ فریقین سے تجاویز اور آرا بھی نہیں لی گئیں اور حکومت کا مقصد قانون سازی یا امور بہتر بنانا نہیں بلکہ میڈیا کو اپنا تابع فرمان بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کی رائے اس کالے قانون کی تیاری میں شامل ہی نہیں ہے لیکن اگر یہ کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہار رائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا۔ آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کا راستہ ہر قیمت پر روکنا ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3BuvQuR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times