Sunday, July 4, 2021

بلاول بھٹو کے دورہِ امریکا سےکٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں: شازیہ مری

 شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکا سےکٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں، عمران خان تو بغیر سفارتی استثنا امریکا نہیں جاسکتے۔

تحریک انصاف کی جانب سے تنقید پر ردعمل میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو عوام کی قوت پر بھروسہ ہے، باربار ثابت ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کو دھاندلی سے ہرایا جاتا ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کرکے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے، قوم کو بتایا جائےکہ 33 ارب روپے کہاں ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hyv085

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times