Sunday, July 4, 2021

رواں سال سے صوبائی فنانس کمیشن کام شروع کر دے گا: ناصر حسین شاہ

 ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال سے صوبائی فنانس کمیشن (پی ایف سی) کام شروع کر دے گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ صوبائی فنانس کمیشن بنا ہوا ہے مگر کام نہیں کررہا ہے تاہم رواں سال سے صوبائی فنانس کمیشن کام شروع کر دے گا۔

ان کا کہناتھاکہ مردم شماری پر ہمارے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے تحفظات تھے جبکہ مردم شماری پر بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اعتراض کیا ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ اور بلوچستان میں آبادی کم دیکھائی جاتی ہے، کراچی کی آبادی بھی کم دکھائی گئی، کراچی شہر میں جو لوگ آتے ہیں وہ بسنے کیلئے آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی معیشت بھی تو کراچی سے چلتی ہے، وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے کچھ نظر نہیں آتا، صوبائی حکومت نے ایک ہزار ارب روپے کی اسکیمیں رکھی ہیں، کام تیزی سے چلا تو مذید رقم بھی رکھی جاسکتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3weabUJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times