Saturday, May 18, 2019

گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شیری رحمان نے حکومت کو لیا آڑے ہاتھوں

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے اقدامات سے احتجاج کو ہوا دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے اقدامات سے احتجاج کو ہوا دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی سفارش کی، فیصلے سے عوام پر 175 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری کر لی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کے نرخوں میں 235 فیصد تک اضافے کی سفارش کر دی، گیس صارفین پر اضافی 175 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VLKHRh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times