
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہےکہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کےلیےکل سے آپریشن شروع کررہے ہیں، 18 فلائٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دل سمندرپار پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، سمندرپار پاکستانی جومختلف اسٹیشنوں پر پھنسے ہیں ان کا سول ایوی ایشن اتھارٹی کو احساس ہے، 18 فلائٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 5 جولائی سے 10 فلائٹس کے ذریعے 3 ہزارسے زائد مسافروں کو واپس لایا جائےگا، 6 سے18 جولائی تک 6 فلائٹس کے ذریعے دوحا سے 2 ہزارسے زائد مسافروں کو واپس لایا جائے گا، 9 جولائی کو 2 فلائٹس سے 700 سے زائد مسافروں کو واپس لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عرب امارات سے 2 ہزار مسافروں کو عید سے پہلے لایا جائےگا، خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 4 روز میں واپس لایا جائے گا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اوور بکنگ کرنے والی ائیرلائنز کو شوکاز نوٹس دے دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ymYRqR
0 comments: