Tuesday, June 22, 2021

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے کیا جائے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کوآپریشن لمیٹڈ بورڈ چیئرمین کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ حکومتی اثاثوں کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل اجارہ اسکول بانڈ جاری کرنے کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔

بینکوں سے متعلقہ خصوصی کیسز کی انسپیکشن رپورٹ کابینہ اجلاس کو پیش کی جائے گی۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور کارٹلن ہوٹل کراچی کی زمین کے استعمال کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ممنوعہ بور لائسنسز کے اجراء کی منظوری دے گی۔ اسلام آباد کی ماسٹر پلاننگ کیلئے قائم کمیشن میں ممبران کی تعیناتی اورلکسمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کی منظوری کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

پبلک پراپرٹی کیلئے اینکروچمنٹ بل 2021 اور سپریم کورٹ اسٹاف کیلئے اسلام آباد میں ہاوسنگ سوسائٹی کی منظوری پر بھی غور کیا جائے گا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کی تعیناتی، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی اور دیامر بھاشا ڈیم کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xUDvkD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times