Friday, December 14, 2018

فیصل آباد: نجی اسکول سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

 فیصل آباد کے علاقے منصورآباد میں واقع ایک نجی اسکول سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے منصورآباد میں واقع ایک نجی اسکول سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق رات 3 بجے کے قریب اہل علاقہ نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی۔

جس کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تلاشی کے دوران دونوں نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ ساجد اور 23 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی، جو آپس میں دوست ہیں۔

ابھی تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، تاہم تھانا منصور آباد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QP0Jqq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times