Saturday, June 19, 2021

10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون گرفتار

10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون گرفتار

جنوبی افریقہ میں 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا تھا تاہم یہ معاملے بعد میں ڈرامہ نکلا۔

جنوبی افریقہ کی 37 سالہ خاتون گوسیامے تھامارا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون نے جھوٹ بولا تھا اور ان کے گھر کسی بچے کی پیدائش نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ہو حاملہ ہیں تاہم خاتون کو جھوٹ بولنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

خاتون کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ نفسیاتی مریضہ ہیں اور علاج کے لیے انہیں اسپتال لایا گیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقی حکام نے 10 بچوں کی پیدائش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی بھی خاتون نے 10 بچوں کو جنم نہیں دیا اور یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qbPE1W

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times