Sunday, July 11, 2021

پاکستان کے بغیر کسی سپرپاور کی دال نہیں گلنی اور نہ کوئی ہمیں نظرانداز کر سکتا ہے، وزیرداخلہ

 پاکستان کے بغیر کسی سپرپاور کی دال نہیں گلنی اور نہ کوئی ہمیں نظرانداز کر سکتا ہے، وزیرداخلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ایسے خطے میں واقع ہے کہ اس کے بغیر کسی سپرپاور کی دال نہیں گلنی اور نہ کوئی ہمیں نظرانداز کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطےکی سیاست تبدیل ہونے جارہی ہے۔ افغان جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔ افغان دھڑوں کو آپس میں…

شیخ رشید نے کہا طالبان اب بدل چکے ہیں، وہ بہت سلجھے ہوئے ہیں۔ یہ بندوق سے فیصلہ کرنے والےطالبان نہیں۔طالبان سے مذاکرات پاکستان سمیت سب کےحق میں ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا، خطےمیں تجارت ممکن نہیں۔ بھارت نے ہرجگہ پاکستان کےخلاف صرف پروپیگنڈا کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کیخلاف کسی کارروائی میں بیس نہیں دیں گے۔ پاکستان پرکوئی دباوَنہیں، ہم غیرت مند قوم ہیں۔ دنیا کی کوئی سپرپاور پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36vdFrI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times