
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کو عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات لاحق ہوگئے اسی سبب نئے احکامات جاری کردیے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پر عمل کے لیے خصو صی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔
تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی تفصیلی ہدایات بھی جاری کرد ہیں۔ ماسک، سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کے لیے بھی احکامات جاری کردیے گئے۔ گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور کےپی میں ہوٹل بکنگ کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔ داخلی راستوں اور ہوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کے طریقہ کار کا بھی اجرا ہوگیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یہ بھی بتایا کہ ریسٹورنٹس، جمنازیم، سینما، شادی ہالز انتظامیہ اور آنے والوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ بس اڈوں، ریلوےاسٹیشن، اندرون اور بیرون شہر ٹرانسپورٹ کو ایس اوپیز پر عمل کی ہدایت کردی گئی۔ مساجد اور بازاروں کے لیے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے لیے تفصیلی چیک لسٹ جاری کر دی گئیں۔ خلاف ورزی پرسخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جاری کی گئی ہدایات میں معائنے کا مفصل طریقہ کار درج ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wyl18r
0 comments: