
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلامتی کونسل کو ایک کثیر جہتی ادارہ تسلیم کرتے ہیں اور جب کشمیر کا سوال ہو تو ثابت کریں کہ کثیرالجہتی کامیاب ہو سکتی ہے، ثابت کریں کہ یو این ایس سی کامیاب ہو سکتی ہے اور خطے میں امن قائم کر سکتی ہے۔
وزیر خارجہ کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ایک ایجنڈا آئٹم رہ گیا ہے، کسی بھی تنازع کے فریق دوطرفہ معاملہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسے ایک کثیر القومی ایجنڈا مانتے ہیں اگر آپ کثیر جہتی ادارے یا اسی کونسل کی کامیابی دیکھنا چاہتے ہیں تو یقیناً آپ کو مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ اقوام متحدہ اور یو این ایس سی اور جنرل اسمبلی کو مزید جمہوری بنانے سے یہ ادارہ مزید بااختیار ہوگا اور اسے کام کرنے کا اخلاقی اختیار ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں توسیع بالادستی کی بجائے برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے، مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑے گی۔
Live: Foreign Minister and Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari addressing the Security Council meeting at the United Nations https://t.co/fygQhK7F1R
— PPP (@MediaCellPPP) December 14, 2022
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/lNaHd2M
0 comments: