Saturday, June 19, 2021

وہ وقت آگیا ہے کہ ہم تلخیوں کو ختم کریں، وزیرداخلہ شیخ رشید

 وزیرداخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہم تلخیوں کو ختم کریں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے کیے گئے تھے اور جتنے مسائل پیدا ہوئے وہ مہنگی بجلی کے باعث پیدا ہوئے جبکہ پاکستان میں بجلی سستی ہوجائے توبہت مسائل حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب ہی لوگ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت ہی جاتے ہیں جبکہ اوورسیزپاکستانیوں نےنوارب ڈالرزبھیجے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان حکومت میں تین لاکھ ویزے جاری ہوئےہیں، ایگزٹ ویزہ بھی آن لائن ہوگیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ 2 ہزاراضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں پاسپورٹ مل سکتا ہے، تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا آفس کھل رہے ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کو ختم کرنا ہے، تمام جماعتوں کو مل کرالیکشن اصلاحات کیلئے بیٹھنا چاہیے، اگر ہم نے تلخیاں ختم نہ کیں تو الیکشن میں ٹرمپ اور جوبائیڈن والا حال ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cQV1hy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times