Saturday, June 19, 2021

جمعیت علما اسلام کے رہنما کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعیت علما اسلام

سندھ کے شہر جیکب آباد میں جمعیت علما اسلام کے مقامی رہنما کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے رہنما عبد الجبار رند کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ سول لائن کے ایس ایچ اور کی مدعیت میں درج ہوا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کئی روز سے بھتہ ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے کہا کہ ’ملزم بھتے کی عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا‘۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جے یو آئی کے رہنما عبد الجبار رند نے بھتہ ادائیگی کا مطالبہ کس سے اور کیوں کیا؟ اگر ایس ایچ او سے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا تو اس کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gJGBRs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times