Sunday, May 16, 2021

جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج (بروز پیر) قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے ہیں لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے مسلسل اس بل کے لیے کوششیں کیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fhF3gI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times