
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ایک اور اہم قدم اٹھانے جارہی ہے جس میں وہ پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروزایں چلائے گی۔رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جبکہ امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی اتھارٹی طیاروں کا آڈٹ بھی کرچکی ہے۔جس کے بعد پی آئی اے نے براہ راست پرواز کیلئے ضوابط کی پاسداری کرتے و باقاعدہ طور پر اجازت طلب کرلی۔ پی آئی اے اپریل دوہزار بیس سے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔
یادرہے رواں سال اپریل میں ہی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے امریکا کیلئے دوبارہ ڈائریکٹ پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایاتھا۔پی آئی پہلے براستہ برطانیہ امریکا پرواز یں جایا کرتی تھی جس کی وجہ سے پی آئی اے کو بہت زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا اورپی آئی اے نے امریکا کے لیے اپنا فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا مگر پی آئی اے اب ڈائریکٹ پروازیں دوبارہ چلانا چاہتی ہے۔
پی آئی اے کے چیئرمین نے گزشتہ روز امریکی کونسل جنرل سے اس سلسلے میں تفصیلی بات کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی کونسل جنرل نے چیئرمین پی آئی اے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ امریکا کے لیے ڈائریکٹ پروازیں چلانے کے لیے بھر تعاون کریں گی۔
امریکا کے لیے دوبارہ براہ راست پروازوں کا اغاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کیا جائے گا جہاں دیگر ایئر پورٹس کی نسبت امریکا کے لیے پروازیں شروع کر نے کے حوالے سے سکیورٹی فول پروف ہے۔
اطلاعات کے مطابق لاہور کراچی ایئرپورٹ پر بھی سکیورٹی کے اعلی انتظامات کیے گئے ہیں مگر پہلی تر جیح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے،امریکا کے لیے ڈائریکٹ پروازیں شروع ہونے سے پی آئی اے کو اپنا مالی خسارہ بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنے آبائی وطن واپس آنے کیلئے مختلف پروازوں کے جھنجھٹ سے نجات ملے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/341aEws
0 comments: