Sunday, November 17, 2019

شیخ رشید اور حفیظ شیخ ہوگئے آمنے سامنے، ٹماٹر کی قیمتوں پر ایسا برس پڑے کہ حکومت دنگ رہ گئے۔۔۔ اندرونی کہانی آگئی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور حفیظ شیخ
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران مہنگائی اور ٹماٹر کی قیمتوں پر سوال کے جواب میں کہا کہ ٹماٹر 300نہیں بلکہ 220روپے فی کلو ہیں۔ میں نے گزشتہ روز ہی ایک ہزار میں پانچ کلو خریدے ہیں۔ میں حفیظ شیخ نہیں شیخ رشید ہوں۔ میں رات کو چیز خریدنے کا قائل نہیں۔ ہم تسلیم کرتے…

شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری اور فریال تالپور کے معاملات بھی طے پا جائیں گے کیونکہ تمام لوگ پلی بارگینگ کی طرف جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے نیا سال عمران خان کی حکومت کیلئے اچھا ثابت ہوگا، حالات سیاست اور عمران خان کی حکومت کی بہتری کی طرف جارہے ہیں، عمران کی گڈ گورننس کی شروعات ہوچکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کی سیاست ختم ہوچکی، نواز شریف کا جانا کوئی نئی بات نہیں پہلے ہی بتاچکا ہوں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا غلط موسم میں شروع کیا گیا، مولانا کو کہا تھا کہ اسلام آباد کا موسم موافق نہیں مت آئیں، دھرنے میں صرف جے یو آئی ف کے کارکن تھے،دھرنے کے شرکاء کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہو کر نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے،مولانا کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے وہ عمران خان کی کاپی کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر کامیاب نہیں ہوئے، مولانا نے واپس جاکر عقلمندی کا مظاہرہ کیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32SXU9H

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times