پشاور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل خان کی سربراہی میں بینچ نے محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔
کیپٹن (ر) صفدر نےنیب گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے محمد صفدر کی غیر موجودگی پر فیصلہ 22 اپریل کو موخر کیا تھا۔
نیب کیپٹن(ر) صفدرکے خلاف آمدن سے زائداثاثہ اور فنڈز میں خردبردکی انکوائری کررہا ہے۔
عدالت سے ضمانت کی منظوری کے بعد محمد صفدر نے ہائیکورٹ میں شکرانے کے نفل ادا کیے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں مانگی دعائیں قبول ہوگئیں، ضمانت ملنے پر خوش ہوں، انصاف ملنے پر پشاور ہائیکورٹ کا شکرگزارہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nr8z7b
0 comments: