مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں احتساب کا نظام آگے بڑھ رہاہے، کل عمران خان نے فرمایا ملک ترقی کر رہاہے، اس حکومت کا ہر لمحہ بھاری ہے، پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے جس نے ہر شعبہ تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن سے چھوٹی سے چھوٹی نوکری بھی محفوظ نہیں، آج ہر شخص مہنگائی سے پریشان ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور معیشت تباہ ہے، حکومتی آمدن وہیں اور اخراجات بڑھ گئے ہیں جب کہ چینی آج بھی 115روپے کلو میں مل رہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت 8 فیصد آبادی کو ویکسین لگا چکا اور ہم ایک فیصد کو بھی نہیں لگاسکے، آج مسئلے کا حل لاک ڈاؤن نہیں بلکہ ماسک پہنانے اور ویکسین میں ہے، حکومت آج تک ویکسین نہیں خرید سکی صرف مانگے تانگے پر گزاراچل رہا ہے، عجیب بات ہے حکومت کے پاس آج تک کورونا کی پالیسی نہیں آسکی، حکومت 50 ارب روپےخرچ کرے اور 5 کروڑ ویکسین لے کر کام شروع کرے۔
پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے، کل بھی مولانا نے کہا پی پی اپناراستہ درست کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3tUFXpC
0 comments: