Wednesday, May 15, 2019

ڈاکٹر سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیربرائے معاشی امور مقرر

 ڈاکٹر سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیربرائے معاشی امور مقرر
پنجاب حکومت نے ڈاکٹر سلمان شاہ کووزیراعلیٰ کا مشیربرائے معاشی امور مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سلمان شاہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیربرائے معاشی امور و منصوبہ بندی مقرر کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بجٹ سازی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا تھا،جبکہ وزیر خزانہ اکرم چوہدری اپنا استعفیٰ پہلے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجواچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات تھیں، اس کے علاوہ پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی اپنے اہداف حاصل نہیں کر پائی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Jpckci

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times