Thursday, March 25, 2021

احتساب عدالت لاہورکا شہباز شریف کوکورونا ویکسین لگانے کا حکم

احتساب عدالت لاہورکا شہباز شریف کوکورونا ویکسین لگانے کا حکم

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی درخواست پر احتساب عدالت لاہور نے اپوزیشن لیڈر کو 2 روزمیں ویکسین لگانے کا حکم دے دیا۔جمعرات 25 مارچ کو احتساب عدالت ميں منی لانڈرنگ کيس کی سماعت کے دوران شہباز شريف کاکہنا تھا کہ وہ اب 70 برس کے ہونے والے ہيں ليکن ستريا بہتريا نہيں۔

شہباز شريف کی اس بات پر عدالت ميں قہقہے بھی لگے۔جج جواد الحسن نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم 2روز میں شہباز شریف کو ویکسین لگانے کا انتظام کریں۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3clWTPn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times