Thursday, March 25, 2021

کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے میٹنگ

کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے میٹنگ

کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے کورونا آئسولیشن کے دوران اپنی رہائشگاہ پر محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ انہیں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں اور افسران کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری، سینیٹر فیصل جاوید اور یوسف بیگ مرزا موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکاء کو اہم حکومتی امور پر ہدایات دیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیراعظم کی نئی تصویر جاری کی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں شہباز گل نے وزیراعظم کی تصویر شیئر کی تھی۔تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا تھا ’خان صاحب کی آج کی تصویر۔ خان صاحب آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں‘۔

شہباز گل نے یہ بھی لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپ کی دعاؤں سے وہ comfortable ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ‘ ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lMWPeH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times