
برطانوی طرز کے کورونا کی نئی لہر پنجاب میں پھیلنے لگی ہے ، کیسز میں اضافے کے باعث دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے دفاتر میں 50 فیصد سٹاف بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے کیسز کے پیش نظر آدھا اسٹاف گھر سے کام کرے، دفتر آنے والا سٹاف ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن تمام سرکاری اداروں کو ارسال کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ساتھ نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، جس میں لاہور سمیت مختلف شہروں راولپنڈی اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور کے 16، راولپنڈی کے 4 اور گجرات کے 17 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حرکت محدود ہوگی، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔
سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا ، جس کے مطابق کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OKZgls
0 comments: