Saturday, March 13, 2021

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلیے کورونا ایس او پیز میں 18 مارچ تک توسیع

ائیر پورٹ

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلیے کورونا ایس او پیز میں 18 مارچ تک توسیع کردی گئی ، سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہے۔

بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں 18 مارچ تک توسیع کر دی گئی، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے ایس اوپیز سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نئے نوٹیفیکشن کے مطابق کیٹیگری سی کے ممالک کی تعداد 8 رکھی گئی ہے، جن میں برطانیہ، جنوبی افریقہ،آئرلینڈ، برازیل، پرتگال، نیدر لینڈ، بوٹسوانا ،زیمبیا شامل ہیں۔

کیٹیگری سی کے ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہیں جبکہ سی کیٹیگری مسافروں کے لیے کورونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ اور سی اے اے کا این سی او سی لازم قرار دیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق کیٹیگری اے میں آسٹریلیا چائینہ سعودی عرب قطر سمیت 24 ممالک شامل ہیں جبکہ کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں شامل ہیں ،کیٹیگری بی ممالک سے آنے والوں کو سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vg5KK1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times