
اقوام متحدہ میں پاکستان نے افغانستان میں امن عمل میں سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زوردیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے افغانستان میں لڑائی کے خاتمے کےلئے مسئلے کے سیاسی حل کے حامی ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مذاکراتی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان لائحہ عمل کا مقصد سلامتی کے شعبے میں قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zLdEj4
0 comments: