
وفاقی دارالحکومت میں اسامہ قتل کیس کے حوالے سے چیف کمشنر نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے جونوان اسامہ کے کیس سے متعلق شفاف تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دی دی گئی ہے۔
جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی صدر سرفراز ورک ہوں گے۔
ٹیم میں ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایچ اور منا شامل ہیں۔ چیف کمشنر نے انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت جےآئی ٹی تشکیل دی ہے۔
جے آئی ٹی جلد از جلد اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد جی ٹین میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس نے کہا تھا کہ رات کو کال آئی گاڑی سوار ڈاکو شمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کررہے ہیں، اے ٹی ایس پولیس کے اہلکار جو گشت پر تھے نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا، پولیس نے کالے شیشوں والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس پر فائرنگ کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3pHSYA5
0 comments: