Sunday, January 3, 2021

سعودی عرب کے لیے قومی ایئرلائن کی تمام مسافروں کو ہدایات جاری

قومی ایئرلائن

سعودی حکام نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کردیا جس کے بعد قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے ہدایت کی ہے کہ تمام مسافر سفر سے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرائیں۔

ترجمانی پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانے کے لیے تمام مسافر سفر سے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرائیں۔ آج سے تمام قومی ایئرلائن کی پروازوں پر مسافر سعودی عرب جا سکیں گے۔ اس سے قبل صرف سعودی عرب سے مسافر پاکستان آ سکتے تھے۔

البتہ سعودی عرب کے لیے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی برقرار ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کرتے ہوئے اپنے فضائی، زمینی اور سمندری راستے کھول دیئے ہیں، اس سے قبل بیس دسمبر کو سعودی وزارت داخلہ نےکرونا وائرس کی نئی قسم آنے کے باعث ملک کی تمام سرحدیں نیز فضائی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

دریں اثنا سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت حکام کی جائزہ رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرحدیں بند کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں رہی، ’اس بنا پر آج اتوار صبح گیارہ بجے سے تمام سرحدیں کھولنے کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38atsgU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times