
حکومت نے شہریوں کیلئے نئے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری دے دی، منصوبے کے تحت دس ملین لائسنس عوام کو فراہم کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو اسٹیٹ آڈٹ بیورو کی جانب سے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔
وزارت داخلہ کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے 10 ملین اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کیلئے ایک کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے۔
اسٹیٹ آڈٹ بیورو نے وزارت داخلہ کی جانب سے محکمہ ٹریفک کیلئے خصوصی پرنٹنگ کی فراہمی کے ساتھ 1.7ملین دینار کیلئے نئے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کی درکواست کی منظوری دی ہے۔
کویتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس لائسنس منظوری کی میعاد 90دن ہوگی، واضح رہے کہ اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی نمایاں خصوصیات کے ساتھ دور حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس لائسنس ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bq5Kzy
0 comments: